جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین اور پراسیکیوٹر نیب کو خط لکھ کر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم و دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں سریناعیسیٰ کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ وزیرقانون فروغ نسیم نے اپنے خلاف کارروائی سے بچنےکے لیے غیرقانونی اقدام کیا، ان کا اقدام نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے کی زد میں آتا ہے۔
سرینا عیسیٰ کا کہنا ہےکہ وزیرقانون نے منی بل کے ذریعے سیکشن 216 میں غیرقانونی ترمیم کی، یہ ترمیم خودکو بچانےکی کوشش اور اختیارات سے تجاوز ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ وزیرقانون، سابق اٹارنی جنرل انور منصور، شہزاد اکبر اور اشفاق احمدکےخلاف کارروائی کی جائے، امید ہے میرے نام بتانے کے بعد آپ ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، ان افراد نے پہلے اِنکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 216 کے برعکس کارروائی کی۔