اسلام آباد : سابق طلباء رہنما شہیر حیدرملک سیالوی نے نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ”پاکستان نظریاتی پارٹی“ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار پاکستان کا نعرہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں۔ پاکستان نظریاتی پارٹی بانیان پاکستان کے نظریے کے مطابق پاکستان کو حقیقی اور فلاحی ریاست بنائے گی، امیر غریب کی تفریق کو ختم کرنا ہمارا یک نقاطی ایجنڈا ہے، یکساں نصاب تعلیم کے ساتھ سرکاری افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے تو طبقاتی نظام کا خاتمہ ہوگا، میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی قرار دیں گے، سی ایس ایس سمیت تمام امتحانات اور تعلیم قومی زبان اردو میں ہوگی البتہ پانچ بڑی زبانوں انگریزی، چائنیز،عربی،جرمن اور فرانسسی میں سے کوئی ایک زبان سیکھنا لازمی ہوگا۔
انتخابات میں کارکردگی اور تعلیم کی بنیاد پر نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران شہیر حیدر سیالوی نے پاکستان نظریاتی پارٹی کے نام سے نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وہ معاشی اصطلاحات کا جامع پلان رکھتے ہیں، برآمدات کو بڑھا کو درآمدات کو کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے، زرعی اصلاحات، جاگیردانہ، بدعنوانی، موروثی سیاست کا خاتمہ پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔انتخابات میں کارکردگی اور تعلیم کی بنیاد پر نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔
پاکستان نظریاتی پارٹی بانیان پاکستان کے نظریے کے مطابق پاکستان کو حقیقی اور فلاحی ریاست بنائے گی، امیر غریب کی تفریق کو ختم کرنا ہمارا یک نقطہ ایجنڈا ہے،یکساں نصاب تعلیم کے ساتھ سرکاری افسران کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھیں گے تو طبقاتی نظام کا خاتمہ ہوگا،میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی قرار دیں گے سی ایس ایس سمیت تمام امتحان اور تعلیم قومی زبان اردو میں ہوگی البتہ پانچ بڑی زبانوں انگریزی،چائنیز،عربی،جرمن اور فرانسسی میں سے کوئی ایک زبان سیکھنا لازمی ہوگا۔
ملکی دفاع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو بقا کیلئے جہاں اچھی معیشت کا ہونا ضروری ہے وہیں ناقابل تسخیر دفاع کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے،اس سلسلے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔ اقلیتوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق پاکستان میں تمام اقلیتوں کوان کے مذہب کے مطابق جینے کا حق دیا جائے گا،تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ کوئی کسی دوسرے کے مذہب کی توہین بھی نہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی وعام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور ہم خیال جماعتوں سے اتحاد بھی کریں گے۔