وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔
I welcome Prime Minister @JustinTrudeau's unequivocal condemnation of #Islamophobia & his plan to appoint a Special Representative to combat this contemporary scourge. His timely call to action resonates with what I have long argued. Let us join hands to put an end to this menace
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے بھی اپنے ایک بیان میں اسلامو فوبیا سے متعلق کہا تھا کہ نبی ﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔
[pullquote]اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے: کینیڈین وزیراعظم[/pullquote]
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نفرت انگیز عمل کو مکمل طور پر روکنے اور اپنی کمیونٹیز کو کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Islamophobia is unacceptable. Full stop. We need to put an end to this hate and make our communities safer for Muslim Canadians. To help with that, we intend to appoint a Special Representative on combatting Islamophobia. More details here: https://t.co/sEiOYlLRaw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 29, 2022
یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم سے قبل روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے بھی اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نبی ﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔