منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع

لاہور: شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شہباز شریف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے ملزمان کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز الاحسن اعوان نے شہبازشریف اور دیگرملزمان کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

شہباز شریف کے وکلا نے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دی۔ شہبازشریف کے وکلا کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتیں۔ بینک حکام کے 164 بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایک مرتبہ تسلی سے بتا دیں کہ کون کون سے کاپیاں صاف نہیں، یہ ایک ایک کر کے اعتراضات اٹھائیں گے۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کےلیے شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف 16 ارب سے زائد منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی اے نے 2021ء میں منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے