بھارت میں 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو 8 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے ایک کم عمر لڑکے کی جانب سے لالچ دی گئی جس کے بعد وہ اسے ایک خالی بنگلے پر لے گیا جہاں اسے ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہناہےکہ لڑکی نے یہ شکایت ہفتے کے روز درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 16 دسمبر کی رات 8 بجے سے صبح 11 بجے تک اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔