کپڑے: ملک ے تین شہروں میں شاندار افتتاح

گزشتہ سال جولائی میں ایک کامیاب افتتاح کے بعد مرد، خواتین اور بچوں کے ملبوسات، جوتوں اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیا کے سپر سٹور ‘کپڑے’ نے ایک کمپنی کی شکل اختیار کرلی ہے اور ملک بھر میں بیک وقت چھہ ملٹی سٹوری شاخوں کاافتتاح کردیا ہے۔

یہ چھہ سٹور دسمبر میں کراچی، حیدر آباد، لاہور، اور اسلام آباد میں کھولے گئے ہیں جسے ‘گرینڈ لانچ’ کا نام دیا گیا ہے۔

پہلا سٹور حیدر آباد میں کھولا گیا۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی انوشے اشرف کررہی تھیں، جبکہ ریڈ کارپٹ پر بھی میڈیا، شوبز اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کپڑے کی اگلی منزل لاہور تھی جہاں شہر کے دو معروف مقامات پر اس کے سٹور کھولے گئے۔ لاہور میں تقریب کی میزبانی مشہور ادکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ جگن کاظم کررہی تھیں، جو کپڑے کا ڈیزائن کردہ ڈیجیٹل پرنٹ کا لباس پہنی ہوئی تھیں۔ لاہورکی تقریب بھی میڈیا، شوبزنس اور معروف سماجی شخصیات سے سجی تھی۔ اس کے علاوہ نوری بینڈ نے بھی لوگوں کے ایک بڑے مجمے کو اپنی جاندار موسیقی سے محظوط کیا۔

اسلام آباد کےسینٹارس مال میں بھی سٹور کا افتتاح کیا گیا، جہاں سلیمان انصاری تقریب کے میزبان تھے۔ میڈیا، شوبزنس اور معروف سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ عزیر جسوال نے اپنی مسحور کن آواز میں نغموں کا جادو بھی جگایا۔

یہ گرینڈ لانچ کراچی میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شہید ملت روڈ پر برانڈ کے فلیگ شپ سٹور کا افتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سردیوں کے ملبوسات اور ڈیزائن پیش کیے گئے۔ کراچی میں شوبز، میڈیا اور معروف سماجی شخصیت کے علاوہ شہر کی تاجر برادری کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کپڑے کے سردیوں کی کلیکشن میں ریڈی میڈ ڈیجیٹل پریٹ کے علاوہ مکتلف ڈیزائن کے شوخ اور رنگارنگ پرنٹ بھی دستیاب ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے