دنیا کے سب سے لمبے اور بوڑھے مگرمچھ کی سالگرہ

کوئنز لینڈ: دنیا کے سب سے بڑے مگرمچھ کی 120 ویں سالگرہ منائی گئی۔

18 فِٹ لمبے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل کیسیئس کو آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں بہنے والے فِنیس دریا سے 1984 میں پکڑا گیا تھا۔

کیسیئس کو ایک سائنس دانوں کی ٹیم نے اس علاقے میں تواتر کے ساتھ مویشیوں کی اموات کے بعد پکڑا تھا۔
اس مگرمچھ کو پکڑنے والے سائنس دانوں میں سے ایک گریم ویب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کی لمبائی 16 فٹ تھی 10 انچ تھی۔ اس کی دم کا چھ انچ اور ناک کا تھوڑا حصہ غائب تھا۔

مگر مچھ اب کوئنز لینڈ کے گریٹ بیریئر ریف میں قائم کروکوڈائل پارک میں رہتا ہے۔ جورج کریگ نامی ایک آسٹریلوی 1987 میں اس مگر مچھ کو خرید کر گرین آئی لینڈ لے آئے تھے۔ ان کے پوتے ٹوڈی اسکاٹ کا کہنا تھا کہ محققین کے مطابق اس مگرمچھ کی عمر تقریبا 120 برس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے