احسن اقبال پرویز خٹک کو لکھا گیا خط میڈیا پر لے آئے

کیا واقعی پرویز خٹک کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لاعلم رکھا جارہا ہے؟
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے اعتراضات ، وفاقی وزیر احسن اقبال حکومتِ خیبرپختونخواہ کا جوابی خط منظر عام پر لے آئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے وفاقی حکومت پرپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے لاعلم رکھنے کے اعتراضات کے جواب میں وفاقی وزیربرائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے تحریرکردہ سرکاری خط منظرعام پر لے آئے ہیں،

index

نجی ٹی وی کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستان اور چین کی حکومتوں کے مابین کراچی میں منعقدہ حالیہ اعلیٰ سطعی اجلاس میں صوبائی حکومت کو باضابطہ طور پر دعوت دی گئی تھی لیکن حکومت خیبرپختونخواہ نے پارلیمانی سیکرٹری کو شرکت کیلئے بھیج دیا،

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر نے حکومت خیبرپختونخواہ کے پلاننگ اینڈ ڈولیپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا4نومبر2015 ؁ء کا جوابی خط بھی دکھادیاجس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام کے مابین اجلا س میں نمائندگی کیلئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری، چیف اکنامسٹ اور چیف اکنامک انالائسز کو نامزد کیا گیا تھا،

ن لیگ کے بعض رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ ان چشم کشا حقائق کے سامنے آجانے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے اعتراضات کے پس پردہ مقاصد میں قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کرنا لگتا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے