​ شرمین عبیدچنائے کی ایک اور فلم آسکر کے لیے نامزد

پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائےکی دستاویزی فلم ’اےگرل ان دا ریور، داپرائس آف فارگیونس‘ کوآسکرایوارڈزکی حتمی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔

آسکرایوارڈز کی سالانہ تقریب اٹھائیس فروری کومنعقد کی جائےگی جس کے لیے حتمی نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان کل ایکڈمی آف موشن پکچر کی جانب سےکیاگیا۔

یہ دستاویزی فلم غیرت کے نام پر قتل کے بارے میں ہے۔ فلم ایک لڑکی صبا کی کہانی ہے جسے اس کے رشتے داروں نے غیرت کے نام پر مار کردریا میں پھینک دیا، مگر وہ معجزانہ طوربچ گئی۔ بچ جانے کے بعد اس نے ہسپتال کےڈاکٹروں اور پولیس کےساتھ مل کراپنا کیس لڑا لیکن آخر میں معاشرے کے دباؤ میں آکرقصور واروں کومعاف کردیا۔

شرمین عبید چنائے کے مطابق یہ دستاویزی فلم غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں معاف کرنے کا اختیار ختم کروانے کے لیے ایک کاوش ہے۔
Untitled
اس جرم کےخاتمے کے لیے ایک بِل ’اینٹی آنر کرائم بِل 2014‘ پاکستان کی پارلیمان میں پیش کیا چکا ہے جو سینٹ سے تو منظور ہوگیا ہے مگر قومی اسمبلی میں یہ گزشتہ سال مارچ سے اٹکا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف نےشرمین عبید چنائےکو ان کی دستاویزی فلم کی آسکر میں نامزدگی کے بعد مبارک باد دی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس فلم کا موضوع بہت اہم ہے اور حکومت کا عزم ہے کہ وہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کرے گی اور شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم اس ضمن میں بہت مددگار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی پاکستان میں نمائش وزیرِ اعظم ہاؤس سے شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

یاد رہے کی شرمین عبید چنائے اس سے پہلے بھی دو ہزار بارہ میں دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے آسکرایوارڈ جیت چکی ہیں۔

شرمین عبید ان گیارہ خواتین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نان فکشن کے شعبے میں آسکر ایوارڈ حاصل کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے