لاہور: قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری 17 سال بعد اٹلی سے گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو 17 سال بعد اٹلی سے گرفتار کر لیا۔

مجرم اشتہاری ابرار حسین نے 2006 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو شہریوں کو گوجرانوالہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد پہلے ساوتھ افریقا پھر ہالینڈ فرار ہوگیا تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کے لیے مسلسل فالو اَپ جاری رکھا۔ ملزم کو بالآخر تین ماہ قبل اٹلی میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں ٹیم اشتہاری کو لے کر اٹلی سے پاکستان روانہ ہوگئی جو آج رات پاکستان پہنچ جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر اسپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے جبکہ قتل، ڈکیتی اور اغواء میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

واضح رہے کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے