لیاقت باغ میں دھرنا جاری؛ 25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں ہم آئی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں آئی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں۔ آئی پیز خون نچوڑ رہی ہیں ان کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ ہم چاہتے تو ڈی چوک پہنچتے اور یہ دھرنا سبوتاژ کرتے لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ حکومت خام خیالی میں نہ رہے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ ابھی مزید قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سول اور فوجی بیورو کریسی جاگیردار سرمایہ دار ہم پر اپنی معاشی پالیسیاں مسلط کرتے ہیں۔ اب انڈسٹری والے تاجر بھی بل نہیں دے سکتے۔ ہم بجلی کی قیمت کم کرنا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی ، لاہوراور فیصل آباد میں تاجرکہتے ہیں ہم انڈسٹری نہیں چلا سکتے۔ ملک میں حکمران انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اگر مذاکرات کو درست نہیں کریں گے۔ بجلی کے بل کم نہیں کریں گے اور تنخواہ دار سلیب ختم نہیں کریں گے ہمارا دباؤ بڑھتا چلا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بتائیں گے کہ معیشت کیسے چلانی ہے۔ یہ دھرنا یہاں نہیں رہے گا پورے ملک میں پھیلے گا۔ لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا۔ ہماری مشاورت کا عمل جاری ہے پھر مزید بات کریں گے۔ لیاقت بلوچ کو ذمہ دار بنایا ہے۔ حکومت نے جس بندے کا نام دیا ہے وہ ملک میں نہیں ہے۔ یہ حکومت کی سنجیدگی ہے۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور لیاقت بلوچ سے بات کرے۔عوام کو ریلیف دینا ہوگا ٹالنے کے لیے کوئی بات نہ کرے۔ ڈی چوک جانا کوئی پرابلم نہیں جب چاہیں گے سارے آپشن کھلے ہیں۔

مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاری

راولپنڈی: مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکاء بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ دھرنے کی انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لیے ناشتہ کا حصوصی اہتمام کیا گیا۔

مہنگائی اور بجلی کےبلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 11 بجے دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی آکر آگے کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث مریڑ حسن سے کمیٹی چوک تک مری روڈ مکمل بند ہے۔ میٹرو بس سروس آج دوسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔میٹرو بس انتظامیہ نے گزشتہ روز صدر سے فیض آباد تک سروس معطل کی تھی۔ میٹرو بس سروس معطل ہونے سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے