پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد عمر کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔
اسد عمر کے وکیل نے بتایا کہ سابق وزیر عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں