عبدالولی خان یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ٹیچرز ڈے کا اہتمام

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ٹیچرز ڈے کا اہتمام کیا گیا. ٹیچرز ڈے کی خصوصی تقریب آئی بی ایل ہال میں منعقد ہوئی. اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے جبکہ چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ادریس، ڈاکٹر طارق محمود، اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل خان پی ایس ٹو، وی سی مراد علی اور طلب و طالبات کی کثیر تعدادبھی موجود تھی .

وائس چانسلر نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان عظیم ہستیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے ،جس کی وجہ ہم نے جینے کا سلیقہ, پڑھنے کا طریقہ سیکھا .آج ان لوگوں کا دن ہے جو اپنی ساری توانائی اپنے شاگرد کے بہتر سے بہترین مستقبل بنانے میں خرچ کرتی ہے، ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد ہمارے معاشرے میں وہ واحد شخصیت ہے جو طالب علم کو اپنے سے اونچے مرتبے پر دیکھ کر خفا ہونے کے بجاۓ خوشی سے جھوم اٌٹھتا ہے کہ میرے شاگرد نے مجھ سے پڑھ کر یہ مقام حاصل کیا .

میں اپنے تمام اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے معاشرے کا بہترین فرد بنانے میں خصوصی کردار ادا کیا۔آخر میں ہیپی ٹیچرز ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا گیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے