سست انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم، سب میرین کیبل ٹھیک ہوگئی: پی ٹی اے کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی دور ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں بحالی کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا ۔

پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے اور انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

حکام کے مطابق 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا جس کا مقصد کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے