ہدیتہ الھادی پاکستان، گلگت بلتستان زون کے صوبائی عہداداران اور ضلعی سطح پر کابینہ تشکیل دے دی گئی

چلاس: پیر سید ہارون علی گیلانی، سرپرست اعلیٰ ہدیتہ الہادی پاکستان، اور مولانا سید سرور شاہ، صدر گلگت بلتستان، کی قیادت اور باہمی مشوارت سے ہدیتہ الہادی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔ اس نئے تنظیمی ڈھانچے میں مختلف عہدے داروں کو خطے میں تنظیم کی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی خدمت کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

شبیر احمد قریشی کو نائب صدر ہدیتہ الہادی گلگت بلتستان، فدء اللہ راج کو سیکریٹری اطلاعات، فخرعالم قریشی کو میڈیا کوآرڈینیٹر، اور ورکہ شاہ کو جوائنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حاجی بادشاہ کو دیامر استور کا ڈویژنل صدر، جبکہ نمبردار شریف شاہ کو ضلع دیامر کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع دیامر کی کابینہ میں مولانا رفیع الدین نائب صدر، مولانا عبدالرؤف کو نائب صدر، خوشنود عالم جنرل سیکریٹری، محمد شریف ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اور ایڈوکیٹ معروف شاہ قانونی مشیر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مولانا محمد عمر کو سیکریٹری اطلاعات اور شفیع احمد کو سیکریٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔

تحصیل چلاس میں مولانا ظاہر شاہ کو چلاس سٹی کا صدر اور برکت اللہ کو نائب صدر تعینات کیا گیا ہے۔ ان تقرریوں کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے اور علاقے میں ہدیتہ الہادی کے پیغام کو پہلے سے زیادہ مظبوط اور مؤثر انداز میں پہنچانے کی کوشش کی جائےگی۔واضح رہے صوبائی اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے بقایہ عہداران اور کابینہ کو بعد میں باہمی مشاورت سے مقرر کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے