پختونخوا؛ 4 اضلاع کے تمام طبی مراکز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے چار اضلاع کے تمام طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق خیبر پختونخوا کے 4اضلاع کے تمام مراکز صحت شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، جن میں پشاور، صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے تمام نان ٹیچنگ اسپتال شامل ہیں، جنہیں شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 4 اضلاع کے 195 مراکز صحت کی سولرائزیشن ہوگی۔ ان مراکز صحت میں 151 بنیادی مراکز صحت 25 دیہی مراکز صحت، 13 کیٹگری ڈی اسپتال اور 6 کیٹگری سی اسپتال شامل ہیں۔

مشیر صحت کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد ان اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے