کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شہریوں نے ٹینکر جلا دیا

کراچی: شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوارشخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکرنے دوموٹرسائیکلوں کوٹکرماردی جس کے بعد ایک موٹر سائیکل پرسوار 2 افراد جاں بحق ہوا جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔

بلدیہ ٹاؤن کے قریب حب ریور روڈ پر بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعے میں بھی ٹینکر ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کاٹھور کے پاس کار سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کوسٹ گارڈ اہلکار بھی چل بسا، کار سوار کچھ دور جانے کے بعد اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے کار سوار کی تلاش جاری ہے۔

کورنگی میں ہونے والے ایک حادثے میں چمڑا چورنگی کے قریب کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل نالے میں جا گری اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق رواں سال کے 10 دن میں مختلف ٹریفک حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 261 زخمی ہوئے۔

گورنر سندھ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے آئی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ حکام کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے