کوئٹہ: مزید 7 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کی تلاش تاحال جاری

کوئٹہ کے علاقے سِنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

کوئٹہ کے علاقے سِنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری، کان میں پھنسے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد 3 روز کے دوران کان سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاپتہ کان کن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

کوئٹہ کی کان میں دھماکہ: 4 لاشیں نکال لی گئیں، 8 کان کنوں کیلئے آپریشن جاری

یاد رہے کہ 9 جنوری کو گیس بھرنے سے سِنجدی کوئلہ کان میں دھماکا ہونے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے