آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا خصوصی نیوز بلیٹین‌

آج کی دس اہم ترین خبروں پر مشتمل آئی بی سی اردو کا خصوصی نیوز بلیٹین‌ ، آج ہفتہ کا روز ہے اور تاریخ ہے 8 فروری 2025 جبکہ شعبان المعظم کی آج نو تاریخ ہے. ……………………………………………………………

‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌سب سے پہلے اہم خبروں کا خلاصہ

عمران خان کی رہائی کیلئے بشمول امریکا کسی ملک کے طلب گار نہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

مجھےموت کی چکی میں رکھا گیا، عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، جج نے یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا

بی جے پی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی

سونا فی تولہ 3 لاکھ روپے ہونے کے بعد سیکڑوں روپے سستا ہوگیا

انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے، واپس کرنے سے انکار

کراچی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق

لاہور: 10 سالہ بچہ اغواکاروں سے بحفاظت بازیاب، تین ملزمان گرفتار

پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کردی گئی

یوٹیوب لنک

اب خبریں تفصیل کے ساتھ

فیس بک لنک

https://www.facebook.com/share/v/19pBA3Up1i/

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے۔ہم بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔
…………………

ٹک ٹاک لنک

https://www.tiktok.com/@ibcurdu/video/7469086898259086600

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھا ہے، میں نے جن 6 نکات کی نشاندہی کی ہے ان پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔
…………
وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔
………..
واشنگٹن: امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج نے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پربھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جج نے ایجنسی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کے خلاف حکم جاری کیا تھا جس پر یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کیلئے کانگریس سے اجازت نہیں لی، اس لیے ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔
…………
بھارت کی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اکثریت حاصل کرلی۔دہلی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔دہلی میں حکومت بنانے کیلئے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی درکار ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرچکی۔
……….
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1046 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اب فی تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2861 ڈالر فی اونس ہے۔
………
انٹربورڈ کراچی کے سابق سیکرٹری امیر قادری 3گاڑیاں ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے امیر قادری سے گاڑیاں واپس کرنے کے حوالے سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے گاڑیاں واپس دینے سے انکار کردیا۔سابق سیکرٹری بورڈ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بورڈ کو واپس نہیں کیں۔ذرائع کے مطابق امیر قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک دورے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور انہوں نے بیرون ملک دورے کے اخراجات بھی واپس نہیں کیے۔
…………
کراچی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص جاں بحق ہوا۔
……….
لاہور:تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔
…………….
مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے