انٹرپرینئر آرگنائزیشن کی معروف کامیڈین سعد ہارون کے ساتھ ایک شام

انٹرپرینیور آرگنائزیشن کی کراچی شاخ نے اپنے ممبران کے لیے معروف کامیڈین سعد ہارون کے ساتھ ایک خصوصی شام کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں تنظیم کی کراچی شاخ کے 75 ممبران نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی جن میں کراچی شاخ کے صدر فہد شوکت کے علاوہ اہم عہدیداران شامل تھے۔

اس موقع پر فہد شوکت نے کہا کہ ‘ ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنےممبران کو تفریح سے بھرپور مواقع فراہم کریں جہاں وہ ایک دوسرے سے ملنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا وقت گزار سکیں۔’

انہوں نےمزید کہا کہ سعد ہارون کا مزاح ہمارے سماج سے قریب ہے اور اس کے علاوہ ان کی شہرت حاظرین کے ساتھ گھل مل جانے کی ہے، جو ہماری تنظیم کے عالمی مقصد سے مطابقت رکھتا ہے۔

انٹرپرینیئر آرگنائزیشن تاجروں کی ایک عالمی تنظیم ہے جس میں دنیا بھر کے تقریبا 11000 کاروباری مالکان شامل ہیں۔ تنظیم کی دنیا کے 148ممالک میں 153 شاخیں موجود ہیں۔ یہ تنظیم 1987میں قائم کی گئی جس کے ذریعے مختلف کاروباری مالکان اپنے کاروبار کو وسعت دینے لے لیے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

انٹرپرینئر آرگنائزیشن کراچی شاخ میں اس وقت 69 مممبران شامل ہیں جو مشترکہ طور پرنو بلین امریکی ڈالر سے ذیادہ سالانہ ریوینیو پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کاورباری کمپنیاں 7100 سے زیادہ افراد کا وسیلہ روزگار بنی ہوئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے