پاکستان میں پیزا کی سب سے بڑی بین الاقوامی فوڈ چین پیزا ہٹ نے پیپسی کمپنی کے تعاون سے کراچی میں ‘کرنچ پارٹی’ کا انعقاد کیا جس میں ان کے نئے ڈوریٹوس پیزا کو متعارف کروایا گیا۔
پیزا ہٹ بوٹ بیسن کراچی میں منعقد اس پارٹی میں کراچی کی شوبز، اور میڈیا کے علاوہ شہر کی معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں پیزا کی رونمائی کے بعد مہمانوں کو نئے پیزا کا ذائقہ بھی چکھایا گیا۔
تقریب کی میز بانی کے فرائض انوشے اشرف نے انجام دیے۔
اس موقع پر ایم سی آر پرائیوٹ لمیٹد کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ماریہ خان کا کہنا تھا کہ ‘پیزا ہٹ کی ٹیم نے ہمیشہ پاکستانی مارکیٹ میں ایک قدم آگے رہنے کی روایت قائم کی ہے، اور ہم مستقل اپنے صارفین کے لیے نئے نئے ذائقے متعارف کرواتے رہتے ہیں۔’
پیپسی کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ ہم اس سال بھی کھانے پینے کے کاروبار میں سب سے اوپر ہوں گے۔ اس نئے ڈوریٹوس پیزا کی متعارف ہونے سے ہم ایک بار بھر پیزا ہٹ اور پیسی اینڈ کو کے تعاون کی ازسر نو تجدید کررہے ہیں۔’
ڈوریٹوس پیزا کا سائز پیزا ہٹ کے عام پیزا کے مقابلے میں بڑا ہے جسے ڈوریٹوس پیزا کے مخصوص ڈبوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ڈوریٹوس پیزا ملک میں پیزا ہٹ کی تمام شاخوں پر دستیاب ہے۔