اداکارہ نادیہ جمیل ہدایت کار حسام حسین کی نئی فیچر فلم ‘بالو ماہی’ کی کاسٹ کے لیے وائس موڈولیشن ورکشاپ میں حصہ لیں گی، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بھی اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کے بارے میں سنجیدہ ہے۔
ہ ورکشاپ ایک ہفتے جاری رہے گا جس میں ادکاروں کو آواز کے اتار چڑھاؤ اور سکرپٹ پڑھنے کا آرٹ
سکھایا جائےگا۔
فلم ‘بالو ماہی’ کے مرکزی اداکاروں میں عثمان خالد بٹ اور عینی جعفری شامل ہیں جبکہ
فلم کے پروڈیوسر سعدیہ جبار اور ارشد محمود چوہدری ہیں۔
نادیہ جمیل پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک ورسٹائل فنکارہ ہیں جنھوں نے سٹیج اور ٹی وی پر اداکاری کے علاوہ اینکرنگ، پروڈکشن اور تعلیم کے شعبوں میں بھی کام کیاہے۔