پاکستان کی نئی فلم کمپنی ‘حرکت پکچرز’ کی جانب سے گزشتہ ماہ دو نئی فیچر فلمیں بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
حرکت پکچرز کی نوجوان اورباصلاحیت ٹیم نے کرسمس کے موقع پر اپنے باقاعدہ آغاز کے موقع پر کہا کہ انھوں نے اپنی پہلی فیچر فلم ‘سینٹی اور مینٹل’ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
فلم کی کہانی اور ہدایات فلم منٹو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی کی ہیں۔ یاسرہ رضوی تھیٹر، ٹی وی اور فلم میں رائٹنگ، ڈائریکشن اور ایکٹنگ کا آٹھ سالہ تجربہ رکھتی ہیں۔
اس موقع پر یاسرہ رضوی نے کہا کہ ‘فلم سینٹی اورمینٹل کا سکرپٹ مکمل کیاج چکا ہے اوریہ فلم ہنسی مزاخ اور کھونے اور پانے کے مختلف احساسات کا امتزاج ہے۔’
فلم میں یاسرہ رضوی کے علاوہ فلم ‘کراچی سے لاہور’ سے شہرت پانے والے اداکار یاسر حسین بھی شامل ہیں، یاسر اس فلم میں ایک بالکل نئے حلیے اور کردار کے ساتھ نظر آئیں گے۔
اس موقع پر یاسر حسین نے کہا
کہ ‘میں یہ کردار ملنے پر واقعی بہت خوش ہوں۔ فلم کی کہانی بہت جاندار ہے ارمجھے اس فلم کے سیٹ پر جانے کا بے تابی سے انتظار ہے۔’
فلم میں مروف آرٹسٹ یوسف بشیر قریشی کا ڈیزائن سٹوڈیو بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ آرٹسٹ نے فلم میں اداکاری بھی کی ہے۔