اسکرین پروٹیکٹر خراب ہو جائے تو کیا کریں؟

اگر آپ نے حال ہی میں کسی فلیگ شپ اسمارٹ فون کو خریدا ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس کے لیے اسکرین پروٹیکٹر کی ضرورت نہیں۔

درحقیقت اب بیشتر فلیگ شپ اسمارٹ فونز میں کورننگ گوریلا اسکرین پروٹیکشن فراہم کی جاتی ہے جن پر خراشوں کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

مگر بیشتر افراد فونز کے لیے اسکرین پروٹیکٹر کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اسکرین کو زیادہ تحفظ مل سکے۔

اسکرین پروٹیکٹر اس وقت متاثر ہوتا ہے جب فون کو بلندی سے گرا دیا جائے اور وہ فرش سے بہت زیادہ طاقت سے ٹکرائے۔

البتہ اس وقت کیا ہو جب فون پر کچھ عرصے سے لگا اسکرین پروٹیکٹر خراشوں کے باعث ناکارہ ہو جائے۔

ایسا کسی بھی وجہ سے ہوسکتا ہے جیسے فون کو سخت سطح پر اسکرین کے بل لاپرواہی سے رکھنے پر ایسا ہوسکتا ہے یا جیب میں چابیوں یا سکوں سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

ویسے تو اسکرین پروٹیکٹر خراشوں کے خلاف سخت مزاحمت کرتے ہیں مگر وہ اسکریچ پروف نہیں ہوتے۔

مٹی اور گرد وغیرہ سے بھی فون کی اسکرین متاثر ہوتی ہے اور خراشوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تو اگر اسکرین پروٹیکٹر خراب ہو جائے تو نیا لینے کی بجائے صرف اسکرین کے ساتھ ہی فون کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بس اسکرین کو گرد سے صاف رکھنے کی کوشش کریں اور مارکیٹ میں دستیاب سیال کے اور نرم کپڑے کی مدد سے اسکرین کی صفائی کو معمول بنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے