میں نے نیند کی گولیاں لینا شروع کر دیں اس کے باوجود بھی نیند نہیں آتی ،دن رات جاگتی رہتی بچوں کے ساتھ میرا رویہ چڑچڑا ہو گیا .ان پر چیخناچلانا شروع کر دیا 15 سے 20 دن میں نے ایک عذاب کی طرح کاٹے اور ایک ناکردہ گناہ کی سزا کاٹی قصور میرا یہ تھا کہ میں نے صحافی ہونے کے نا طے کرپشن سے متعلق ایک سٹوری چلانے کے لیے سیاسی جماعت کی سرکردہ رکن اور ایڈوائزر سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی ان کے پاس میرا نمبر چلا گیا انہوں نے ایکس پر نمبر پبلک کر کے مجھ پر رقم لینے کا الزام لگا دیا اس طرح میرا نمبر پلک جھپکتےہی لاکھوں لوگوں تک پہنچ گیا اور جو ہر طرح کی ٹرولنگ ڈاکسنگ بلنگ کرتے رہے مجھے فون کالز دن رات اتی رہیں گالیاں دی جاتی رہی مجھ پر ذہنی اور نفسیاتی تشدد اس حد تک بڑھ گیا کہ فرائض کے انجام دہی میرے لیے مشکل ہو گئی .
گھر میں بھی مسائل بڑھ گئے ساری فیملی بہن بھائی رشتہ دار کالز کرتے اور سہارا دیتے رہے تا ہم پریشانی اتنی زیادہ تھی کہ بتانے کے قابل نہیں یہ کہنا ہے پشاور میں 29 سال سے صحافت سے وابستہ سینیئر رپورٹر نادیہ صبو حی کا .
نادیہ نے بتایا کہ اس سارے حالات میں پشاور پریس کلب کے صدر محمد ریاض ہمارے سینیئر ساتھی شمیم شاہد اور پلس کلب کے کابینہ خیبر یو نین آف جرنلسٹ کے صدر کاشف الدین سید اور دیگر ساتھیوں نے مل کر معاملے کو ٹھیک کیا .
میری ایک سٹوری جو بالکل ٹھیک تھی اس کے باوجود میری صحافت کی سزا میرے سارے خاندان نے بھگتی میرا سارا خاندان میری فیملی ذہنی نفسیاتی تشدد کا شکار رہی سچ کہنا مجھے مہنگا پڑ گیا ۔ ہمارا کام ایسا ہے کہ ذہنی جسمانی نفسیاتی تشدد سہنا پڑتا ہے برداشت کرنا پڑتا ہے اور اب ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں اگرچہ اس کے خلاف اواز بھی اٹھاتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں اس کی عادت ہو چکی ہے کیونکہ معاشرے میں سچ سننے ماننے اور اس حوالے سے تبدیلی کی رفتار بہت سست ہے .
خواتین کی نیوز روم میں ہراسانی
ایک نجی نیوز چینل میں گزشتہ 15 سال سے وابستہ خاتون صحافی مدیحہ کا کہنا ہے کہ خواتین صحافیوں کی ہراسمنٹ ناصرف فیلڈ میں ہوتی ہے بلکہ بعض نیوز روم کے اندر بھی مرد صحافی اپنے گفتگو کے دوران اور ٹیلی فون کالز پر بھی گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ ہمارے ساتھ خواتین صحافی نیوز روم میں موجود ہیں ان کی گفتگو میں گالم گلوچ اور حد درجہ کے بدتمیزی بھی شامل رہتی ہے جبکہ ان کی حرکات و سکنات بھی خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک سبب بنتی ہے .
مدیحہ کا کہنا تھا کہ بیٹ کے معاملات میں بھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے اور خواتین کو ان بیٹ سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جس میں ان کا نام بنے اور ان کا بہترین کام یا صلاحیتیں منوانے کو ان کو موقع ملے .
پاکستان میں سب سے آسان کام خواتین کو ہرا ساں کرنا ہے گھروں بازاروں راستوں تعلیمی اداروں دفتروں ہسپتالوں شاپنگ مالوں تفریحی پارکاںوں غرض کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں خواتینِ کو حراساں نا کیا جاتا ہو جہاں اور جس طرح کا موقع ملے خواتین کو نہ چھیڑ نا،ٹکرانا جملے بازی،ہلڑ بازی اور مذا ق اڑانا ۔راستہ روکنا ایک عام اور معمولی بات سمجھی جاتی ہے.
مدیحہ نے مزید کہا یہ کام اب سوشل میڈیا پر اور بھی آسان ہو گیا ہےسوشل میڈیا پر ٹرولنگ ڈوکسنگ اور بولنگ کی شکل میں ہو سکتا ہے اور چونکہ میڈیا میں انے والی تقریبا ہر خبر یا سٹوری اپنی نوعیت کے اعتبار سے کسی کے حق میں یا پھر کسی کے خلاف جاری ہوتی ہے اور اگر وہ کسی کے خلاف ہوتی ہے اور ایک خاتون صحافی کی خبر ہوتی ہے تو پھر یہ تمام رویے اور بھی اسانی سے روا رکھے جا سکتے ہیں۔
خبر شائع یا نشر ہو جائے تو بعض اوقات خواتین کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے
خواتین صحافیوں کی تعداد میں روز بروز کمی
پشاور پریس کلب کی ممبرشپ کا جائزہ لیں تو سال 2020 میں خواتین ممبرز کے تعداد 26 تھی جو کہ اب سال 25 20میں کم ہو کر 16 رہ گئی ۔ 2026 کی نئی ممبرشپ لسٹ دسمبر 2026 میں شائع کی جائے گی جس پہ ممبران کی مزید کمی یا زیادتی کا اندازہ لگایا جا سکے گاپشاور پریس کلب کی فہرست برائے سال 2025 کے مطابق کے کل ممبران کی تعداد487 ہے۔
پشاور پریس کلب کے نائب صدر ضیاء الحق کاکہنا ہے کہ صوبے کو درپیش مختلف سکیورٹی اور دیگر معاشرتی و معاشی مسائل کے باوجود خواتین صحافی ڈٹ کر صحافت کے میدان سے وابستہ ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ پہاڑوں پر سیلابوں ، بم دھماکوں میں اور ہر طرح کے حالات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ دسمبرِ2026 میں یعنی رِوں سال 10 خواتین صحافیوں کو پریس کلب کے ممبرشپ دی گئی ہے جو سال کے اختتام پر شائع هوگی انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کی کسی صورت بھی ممبرشپ ختم نہیں کی جاتی اگرچہ خواتین صحافیوں کی ملازمت اداروں کی طرف سے ختم بھی کر دی جائے تب بھی وہ اپنے شوق اور خواہش کے ساتھ اس میدان میں کھڑی رہتی ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا یا اپنا ذاتی سوشل میڈیا اختیار کر لیتی ہیں جن کی واضح مثال فرزانہ علی ہے اس فیلڈ میں انے والی نوجوان خواتین صحافیوں کی دلچسپی ڈیجیٹل میڈیا کی طرف زیادہ ہے تاہم وہ پشاور پریس کلب کی یا یونین کی ممبر نہیں بن پائیں گی جس کی وجہ یہ ہے کہ نہ صرف پشاور پریس کلب بلکہ ملک بھر کے تمام پریس کلبز کے ائین کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کے ورکرز کو ممبرز شپ نہیں دی جاتی تام ہم اب اس آئین میں تبدیلی لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں .
خواتین صحافیوں کی لڑائی دگنی مشکل
انٹرنیشنل ادارے ڈی ڈبلیو کی نمائندہ فاطمہ نازش جو کہ 12 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں کا کہنا ہے کہ اج کے دور میں خواتین ٹرِو لنگ ڈاکسنگ اور ہراسمنٹ کے حوالے سے دو محاذوں پر لڑ رہی ہیں ایک تو فیلڈ اور افس کے اندر کی جانے والی ہراسگی ہے جبکہ دوسری اور زیادہ مشکل ان لائن ہراسمنٹ ہے جو کہ ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے اور خواتین صحافی ہر دوسرے روز کسی نہ کسی طرح سے اس ہراسمنٹ کا شکار رہتی ہیں چونکہ ان لائن ہراسمنٹ اور ٹرولنگ میں اپ کے رشتہ دار خاندان والے دفتر کے لوگ غرض تمام لوگ ان کے ساتھ ہونے والے رِویوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں لہذا خاص طور پر فیملی کے اندر سوال و جواب کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اب نئی لڑکیاں اس فیلڈ میں انے سے کتراتی ہیں کیونکہ وہ سکرین پر جو دیکھتی ہیں اس سے متاثر ہو کر صحافت میں ا ٹے جاتی ہیں لیکن فیلڈ میں انہیں اس سے کئی زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا یا تو فیلڈ چھوڑ جاتی ہیں یا پھر اس طرف خاص طور پر مین سٹریم میڈیا میں انے سے ہچکچاتی ہے .
فاطمہ کا کہنا ہے ہر کسی کے مختلف حالات ہیں یا تو ان کو بہت شوق ہے اور امدنی کا ذریعہ بھی ہے تو وہ ہراسمنٹ کا مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنا ہنر ازما رہی ہیں جبکہ بعض خواتین ہراسمنٹ کو برداشت کیے جا رہی ہیں کیونکہ یہی ان کا اوڑھنا بچھونا اور صحافت ہی ان کا امدنی کا ذریعہ ہے تو وہ فیلڈ میں کام کر رہی ہیں جبکہ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی اپنی پروفائل اتنی بہترین بن چکی ہوئی ہے اور انہیں ہراساں کرنے والوں کو جواب دینا اتا ہے لہذا وہ اپنی پہچان قائم کر چکی ہے اور بہت خوشی سے اس فیلڈ کو جاری رکھے ہوئے ہیں .
خواتین صحافی کیا کرسکتی ہیں کیا نہیں
خوش قسمتی سے یا بدقسمتی سے خیبر پختون خوا کے کلچر میں خواتین کو مشکل سٹوریز پر کام کرنے نہیں دیا جاتا انہیں سافٹ بیٹ دی جاتی ہیں اور اگر کوئی بم دھما کہ یا اس طرح کا واقعہ ہو جائے تب بھی انہیں کہا جاتا ہے اپ فیچر کر لیں ہسپتال میں چلی جائے ، انہیں کسی مشکل جگہ پر کام کرنے کے لیے ڈیوٹی نہیں لگائی جاتی یا وہ خود بھی نہیں جانا چاہتیں .
صحافت کی تعلیم میں طالبات کا رجحان
پشاور یونیورسٹی میں شعبہ جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کا اگر جائزہ لیا جائے تو سال میں 2020 میں 28 طالبات نے داخلہ لیا 2022 میں ان کی تعداد کم ہو کر 14 رہ گئی جب کہ 2025 میں کوئی طالبہ ڈیپاٹمنٹ موجود نہیں تھی اور سال 26 20میں 7 طالبات نے جرلزم میں داخلہ حاصل کیا جبکہ 28 طالبات میں سے 6 ڈگری ہولڈرز نے ڈیجیٹل اور مین سٹریم میڈیا میں ملازمت اختیار کی اور سال 2022 کی طالبات میں سے ایک طالبہ نے صحافت کو پروفیشن بنایا باقی خواتین یا تو دوسرے شعبوں میں چلی گئی یا پھر گھر بیٹھ گئیں .
جن میں دوسری وجوہات کے ساتھ ساتھ اہم وجہ خواتین صحافیوں کی ان لائن ہراسمنٹ ٹرولنگ ڈاکسنگ کا خوف بھی ہے جس سے بچنے کے لیے خواتین نے خود کو نسبتا کسی محفوظ شعبے کو منتخب کرنا مناسب سمجھا .
مناہل نے صحافت کیوں پڑھی
رواں سال26۔ 2025 میں پشاور یونیورسٹی شعبہ صحافت کی سے فارغ التحصیل ہونے والے طالبہ مناہل فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوق سے یہ ڈگری حاصل کی لیکن پشاور کے ماحول میں بالکل بھی میں صحافت نہیں کر سکیں گی کیونکہ یہاں کے معاشرتی ماحول میں حساس طبیعت کی لڑکیوں کے لیے کام کرنا انتہائی مشکل ہے ان کا کہنا ہے کہ ایم ایس کے لیے کسی باہر کے ملک جانا چاہتی ہیں اور وہیں ملازمیت کریں گی یا پھر ممکن ہوا تو اسلام اباد میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی ’پشاور میں فیلڈ میں کام کرنا میرے بس کی بات نہیں.
خواتین کی ہراسانی،پریس کلب کا کردار
خیبر یونین اف جرنلسٹ کے صدر کاشف الدین سید کا کہنا ہےگزشتہ ایک سال میں پشاور ہمیں خواتین صحافیوں کی ہراسمنٹ کے دو واقعات رِونما ہوئے جس کو ہم نے بحسن خوبی حل کیا ایک نادیہ صبوحی کا واقعہ تھا جس میں ہماری پوری ٹیم پوری کمیونٹی ان کے ساتھ تھی اور ہم نے مل کر نادیہ کے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور بلنگ کے معاملے کوحل کیا اور اس خاتون جنہوں نے نادیہ کا نمبر پبلک کیا تھا اس سے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کروائی ان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دو طرح کا کلچر ہے ایک میں خواتین کو عزت احترام دیا جاتا ہے اور بہت سارے معاملات کو یہ کہہ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ ہمارے مد مقابل ایک خاتون ہے اس لیے ہم چپ ہو گئے اگر مرد ہو تا تو ہم ان سے نمٹ لیتے لہذا خواتین کی ٹرولنگ اور بلنگ اور ان لائن ہراسانی سے خواتین کا نسبتا زیادہ لحاظ رکھا جانا میں جبکہ دوسرا کلچر یہ ہے کہ اگر ممکنہ طور پر اگر کوئی ایسے واقعات ہوتے تو خواتین یہ کوشش کرتی ہیں کہ اس تنگ نظر معاشرے میں وہ ایسے واقعات تو چھپا لیں برداشت کر لیتی ہیں.
میں یہ نہیں کہتا کہ یہ درست رویہ ہے لیکن یہاں کا ایک کلچر یا روایت بن گئی ہے کہ خواتین اپنی بات کو یا اپنے ساتھ ہونے والے ہر اسانی کے واقعات کو منظر عام پر لانے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر وہ معاشرے کے اس رویے سے گھبراتی ہیں کہ اس سارے واقعے میں جب بات منظر عام پر ائے گی تو ان پر بھی کیچڑ اچھلے گا لہذا خواتین ایسے واقعات کو رپورٹ کم کرتیں ہیں خواتین صحافی بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے لہذا ممکنہ طور پر وہ بھی یہی رویہ اختیار کرتی ہوں گی ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے اندر ٹیم ورک ہوتاہے . خواتین اور مرد صحافی باہمی احترام اور عزت کے ساتھ کام کرتے ہیں ٹرولنگ بولنگ یا پھر ہراسمنٹ کے واقعات کی میرے پاس سوائے ایک کیس کے کوئی رپورٹ پیش نہیں ہوئی دو واقعات فیلڈ میں ہوئے نادیہ صبوحی کا اور رِپی عندلیپ کا،جب چیف منسٹرِ سہیل افریدی کے پروگرام میں رانی کو ویڈیو بنانے سے روک دیا گیا اس کو ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا اس موقع پر بھی ہماری پوری ٹیم اور یونین اس کے ساتھ کھڑی ہوئی اور احتجاج کیا اور انتظامیہ کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا .
کتنی خواتین صحافیوں کوانصاف ملا؟
ڈ یجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ برائے ڈیجیٹل سیکیورٹی ہیلپ لائن 2025 کے مطابق کے حوالے سے 3012 درخواستیں جمع ہوہیں جن میں سے09 17 خواتین کی تھی79 12 مردوں کی2 ٹرانس وومن1ٹرانس مین اور1 نان بائنری کی تھیں جبکہ ان میں کل 88 صحافیوں نے شکایات درج کروائیں جن میں46خواتین اور42 مرد صحافی شامل ہیں .
خواتین صحافی اور مرد کولیگ
کیمرا مین شیخ اشفاق حسین نے خاتون رپورٹر کے ساتھ فیلڈ میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بڑے واقعے یا سانحے کے دوران خواتین رپورٹرز کے ساتھ کام کرنا فیلڈ میں بعض اوقات مسائل کا سبب بھی بن جاتا ہے جیسے کہ چند سال قبل وہ اپنی خاتون رپورٹر کے ساتھ اندرون شہر مینا بازار میں عید کی شاپنگ کے حوالے سے پیکج کے لیے کام کر رہے تھے تو جیسے ہی خاتون رپورٹر مائک لے کر کام کرنے لگیں تو لوگوں نے ان کا گھیرا تنگ کر دیا گھورنا اور جملے بازی شروع کر دی ان کا کام کرنا مشکل ہو گیا بلکہ میری ایک دو کے ساتھ جھڑپ بھی ہوتے ہوتے رہ گئی اور میں نے اپنے خاتون رپورٹر سے کہا کہ اپ اس طرح کے حالات میں گاڑی میں ہی بیٹھی رہیں اور ہم کام کر کے اپ کو ساری فو ٹئیج دے دیتے ہیں یعنی ہمارے یہاں خواتین کے لیے فیلڈ میں کام کرنا انتہائی مشکل ہے اس کے باوجود جو خواتین صحافت کر رہی ہیں وہ انتہائی بہادر اور ہمت والی ہیں.
پشاور پریس کلب کے صدر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ پریس کلب میں انسداد ہر اسانی کمیٹی موجود ہے سینئر جنرلسٹ فرزانہ علی اس کی سربراہ ہیں اور یہ ہماری با اختیار کمیٹی ہے تاہم گزشتہ ایک سال میں کسی ایک خاتون نے بھی ہراسانی کے کسی واقعے کی نہ تو شکایت کی اور نہ ہی کوئی رپورٹ درج کرائی ہے ان کا کہنا ہے کہ خواتین صحافی اتنی بولڈ اور نڈر ہوتی ہیں کہ ان کو ہراسانی جیسے واقعات کا سامنا افس کے اندر کم ہی رہتا ہے تاہم فیلڈ میں بھی کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں ایا ہے کہ جس کی رپورٹ پشاور پریس کلب کو کی گئی ہو .
صحافت چھوڑنےوالی خواتین
صحافت کو خیر باد کہہ دینے والی ایک بہت فعال صحافی رِفعت شاہ کا کہنا ہے کہ 20 سال پہلے جب انہوں نے صحافت میں قدم رکھا تو ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑا ’میں ایگزائٹی کا شکار ہو گئی میرے بال گرنے لگ گئے جسمانی طور پر نڈھال رہنے لگی چکر اتے اور صحت بری طرح گر گئی میں نے ایسے حالات میں بھی کام جاری رکھا لیکن اب صحافت کو بحیثیت ایک پروفیشن کے جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے لہذا میں نے انتہا کا شوق رکھنے کے باوجود صحافت کو خیر باد کہہ کر گورنمنٹ ادارے میں میڈیا ایڈوائزر کی ملازمت اختیار کر لی ہے اگرچہ اس شوق کی تکمیل کے لیے میں ریڈیو میں تھوڑے بہت پروگرام کرتی ہوں لیکن میں اج بھی صحافت کرنا چاہتی ہوں اورکر نہیں پا رہی‘۔
ایک اور خاتون صحافی ناہید نے بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا انچارج کی ملازمت حاصل کر لی اگرچہ وہ صحافت کرنے کی خواہاں تھیں۔
ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے جمائمہ فریدی اور صحافت اور پروڈکشن سے وابستہ وگمہ نے بھی پاکستانی صحافت کو اللہ حافظ کہہ کر بیرون ملک سکونت اختیار کر لی ہے اور وہیں پر صحافت کے ہنر بھی ازما رہی ہیں۔
نئی فارغ التحصیل ہونے والی صحافی خواتین این جی اوز یا پھر کسی سرکاری ادارے میں میڈیا ایڈوائزر بننے کو ترجیح دیتی ہے ایک تو تنخواہیں اچھی دی جاتی ہیں اور دیگر سہولتیں بھی دی جاتی ہیں جبکہ ان کی جاب سیکیورٹی بھی ہوتی ہے .
صحافت ہمت اور جرات کا تقاضا کرتی ہے
اب بات کرتے ہیں ان باہمت اور خواتین کی جو ان تمام حالات کے باوجود میڈیا میں اپنے فرائض سالہا سال سے سرانجام دے رہی ہیں ان میں سے ایک میں بھی ہو ں اپنا تجربہ بھی اپ کے ساتھ شیئر کرتی ہوں .
اپنے سکول کے زمانے میں ایک دن میں نے اپنے استاد سے پوچھا کہ جب ہم ٹیوشن پڑھنے اتے ہیں تو راستے میں لڑکے ٹولیوں کی شکل میں جملے بازی کرتے اور پھر ہنستے ہیں جس سے مجھے خوف بھی محسوس ہوتا ہے اور برا بھی لگتا ہے میں کیا کروں تو انہوں نے کہا کہ بیٹا جب قافلے اپنے سفر کے لیے روانہ ہوتے ہیں تو راستے میں کتے بھوکتے رہتے ہیں اور قافلے ان کو نظر انداز کر کے اگے بڑھ جاتے ہیں اپنے منزل کی طرف۔ اگر اس طرح قافلے کتوں کے بھونکنے سے رکنا یا رِاستہ بدلناشروع کر دیں تو وہ منزل تک کبھی بھی نہیں پہنچ پائیں گے لہذا ان کی اسی نصیحت اور ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اپنا کامیابی کا سفر جاری رکھا اور منزل تک پہنچ گئی اور اج 25 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہو ں اور میری طرح کی کئی خواتین ان تمام حالات کے باوجود شعبہ صحافت کے اپنائے ہوئےہیں اور خوش ہیں.