بھارت:نمک کم پڑا، ڈٹرجنٹ ڈال دیا گیا 40طلبہ کی طبیعت خراب

بھارت کی ریاست بہار کے اسکول میں دن کا کھانا کھانے سے 40 طلبہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ کو اسکول کے ’مڈ ڈے میل‘ میں نمک کے بجائے غلطی سے ڈٹرجنٹ پاؤڈر دے دیا گیا۔

اسکول ٹیچر کے مطابق مڈ ڈے میل دوسرے اسکول سے فراہم کیا گیا تھا، سبزی میں نمک کم ہونے کی شکایت پر طلبہ کو غلطی سے ڈٹرجنٹ پاؤڈر دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت پر طلبہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے