کراچی سے لاہور کے بعد اب لاہور سے آگے بھی

آے آر وائی فلمز اور شوکیس فلمز نے پاکستانی سینما انڈسٹری میں نئی روایت ڈالتے ہوئے فلم ‘کراچی سے لاہور’ کا دوسرا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

First look of #LahoreSeAagey

‘لاہور سے آگے’ نامی نئی فلم کی ہدایات بھی وجاہت رؤف نے دی ہیں جبکہ فلم کی کہانی یاسر حسین کی تحریر کردہ ہے جنہوں نے کراچی سے لاہور میں موتی کے کردار سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں یاسر حسین اور صبا قمر ہیں۔ دیگر کاسٹ میں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، عبدلاللہ فرحت اللہ، اور عمر سلطان شامل ہیں۔ فلم کے پہلے پارٹ کی طرح دوسرا حصہ بھی ایک کامیڈی فلم ہے جسے پجناب اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں فلمایا جائے گا۔

اس بارے میں اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ‘ 201۵ پاکستانی سینما کے لیے ایک کامیاب سال ثابت ہوا ہے اور فلم بینوں نے پاکستانی فلموں کا کھلے دل کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے اور انھیں پسند کیا ہے۔ لاہور سے آگے پاکستانی فلم بینوں کے لیے تفریح سے بھرپور کامیڈی فلم ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ وجاہت رؤف اس سال بھی پاکستانی سینما کو ایک تحفہ دیں گے۔ ‘

فلم کے ہدایت کار وجاہت رؤف کا کہنا ہے کہ ‘گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی سینما نے کافی ترقی کی ہے اور لوگوں کا کراچی سے لاہور کو دیکھنے کے لیے سینماؤں کا رخ اس بات کا ثبوت ہے۔ کراچی سے لاہور کی کامیابی کے بعد ہی ہمیں اس کا دوسرا حصہ بنانے کا خیال آیا۔ اور اس مرتبہ ہم پہلے سے بڑا اور بہتر کام کرکے دکھائیں گے۔ اے ار وائی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ ہم پاکستانی سینما میں ایک نیا سنگ میل رکھیں گے۔‘

فلم کی ریلیز سال کے آخری تین مہینوں میں متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے