سپیشل اولمپکس کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کے لیے اعزاز

سپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کو زہنی اور جسمانی طور پر معزور افراد کے لیے ان کی بے لوث اور بیش بہا خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز عطا کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ پاکسان کے شہریوں کو ملک کے لیے ان کی خدمات کے صلے میں دیا جانے والا تیسرا بڑا ایوارڈ ہے۔

سپیشل اولمپکس پاکستان ، سپیشل اولمپکس انٹرنیشل واشنگٹن کا ایک زیلی ادارہ ہے۔

پاکستان میں سپیشل اولمپکس کو شروع کروانے اور اسے آگے لے کر چلنے کا بیڑہ رونق لاکھانی نے اٹھایا ہوا ہے اور ذہنی طور پر معدزور بچوں اور بروں کو کھیلوں کے ذریعے معاشرے کا ایک فعال فرد بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Ronal Lakhani, Sarwat Gillani, Adeel Feroz, Moiz & Maham
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد رونق لاکھانی ک کہنا تھا کہ ’میں ۱۹۹۰ سے سپشل اولمپکس پاکستان کے لیے رضا کارانہ طور پرکام کررہی ہوں۔ اور مجھے ان خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ملنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ میں اور میری ٹیم اپنی کوششوں کو مزید آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

ایس او پی کے ملک کے تمام صوبوں میں آٹھ سال اور اس زیادہ عمر کے معذور افراد کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کراواتا ہے، جن میں اولمپکس کی طرز کے ایتھیلیٹکس کھیلوں سے لے کر کرکٹ جیسے ٹیم سپورٹس کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

ایس اوپی ابھی تک ۱۸ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شرکت کرچکا ہے۔

Ronak Lakhani & Sarwat Gillani with Special Olympics Pakistan Team
ایس او پی کے اہم پروگراموں میں یونیفائڈ سپورٹس، ایتھلیٹک لیڈر شپ پروگرام، فیملی انگیجمنٹ، ہیلتھ ایتھلیٹک اور ینگ ایتھلیٹ شامل ہیں۔

سپیشل اولمپکس دنیا بھرمیں سرحدوں، جنس، نسل، مذہب، معاشی او تعلیمی بنیادوں سے بالا تر ہو کر کام کرتا ہے۔ اور دنیا کے تمام انسانوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کے لیے کوشاں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے