شاہ رخ خان کے مداحوں کی پرفارمنس

کراچی کے اوشن مال کے سنی پیکس سینما نے شاہ رخ خان کے پرستاروں کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم ’فین‘ کوسپورٹ کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈانس پرفارمنس کا اہتمام کیا۔

یہ پرفارنس شاہ رخ خان کے سب سے بڑے آن لائن فین کلب ’ایس آر کے یونیورس‘ کراچی چیمبرکے نوجوانوں کی جانب سے دی گئی، جس میں شاہ رخ خان کے مشہور گانوں کی دھنوں پر رقص کیا گیا۔

IMG_5420 (1280x853)

یش راج فلم کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم فین ایک ایسے نوجوان گورو چاندنہ کی کہانی ہے جو فلمی دنیا کے میگا سٹار آریان کھنہ کا بہت بڑا مداح (فین) ہے۔ گورو کی شکل آریان سے حیرت انگیز حد تک ملتی ہے اور گورو کی زندگی کا مقصد ہی آریان کی محبت میں اس کی ہر چیز کو نقل کرنا ہے۔ لیکن جب چیزیں گورو کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتے تو اس کا جذبہ ایک خطرناک جنون میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

Mohsin Yaseen, Abid Zaidi along with team cinepax and  member of SRK Universe FAN clubTeam

سنی پیکس سینما کے مارکیٹنگ مینیجر محسن یاسین کا کہنا تھا کہ ’سنی پیکس کو ایس آر کے یونیورس کی اس پرفارمنس کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ پاکستان میں یہ اپنی طرز کا پہلا موقع ہے جب کسی بالی وڈ سٹار کے مداحوں نے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پرفارمنس دی ہو۔‘

فین پاکستان بھر میں ۱۵ اپریل کو ریلیز کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے