تجربہ کار جیولری ڈیزائنر شفق حبیب نے اپنے تیار کردہ زیورات کو کراچی کی ایک نجی نمائش میں پیش کیا۔ نمائش میں رکھے گئے زیورات میں ۲۲ قیرات سونے کے ساتھ دنیا بھر سے منگوائے قیمتی ہیروں اور جواہرات کا استعمال کیا گیا تھا۔
شفق حبیب نے کافی دنیا گھومی ہوئی ہے اور اس کے اثرات ان کے زیورات کے ڈیزائنز میں بھی نظر آتے ہیں، جہاں وہ مشرقی نزاکت کو مغربی انداز کے ساتھ یکجا کرتی ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے زیورات میں یورپ، مشرق بعید، عرب، ایران، ترکی، وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے روایتی آرٹ اور ہنر مندی کا عکس نظر آتا ہے۔
وہ ہمیشہ اپنے زیورات میں جواہرات کا ایک غیرروایتی امتزاج پیش کرتی ہیںْ۔ نمائش میں رلھے گئے زیورات بھی اپنی نوعیت کے واحدڈیزائن تھے۔
شفق حبیب کا جیولری سٹوڈیو اور سٹور لاہور میں موجود ہے۔