ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان: کوٹ ڈیجی کے گوداموں کی مرمت

ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان نے حال ہی میں کوٹ ڈیجی کے تاریخی گوداموں کی مرمت کے بعد اس منصوبے کو خیرپور کی ضلعی انتظامیہ اور کمشنر سکھر کے حوالے کردیا۔

اس ضمن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر سکھر عباس بلوچ اور ڈی سی خیر پور فیاض حسین کے علاوہ مقامی انتظامیہ کے بیشتر نمائندے اور مہمان شریک ہوئے۔

Members of the District Administration and local guests (2)

تقریب میں ہیریٹیج فاؤنڈیش کے پروجیکٹ مینیجر نعیم حسین شاہ نے فاؤنڈیشن اور منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کمشنر سکھر عباس بلوچ کے مسلسل تعاون کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Naheem Shah Project Manager Heritage Foundation of Pakistan

اس موقع پر عباس بلوچ نے سندھ کے تاریخی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور ڈالا اور اس سلسلے میں ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئر پرسن یاسمین لاری کو سب کےلیے ایک بہترین مثال قرار دیا ۔

Abbas Baloch (Commissioner Sukkur) (2)

اس منصوبے کے تمام اخراجات پرنس کلاز فنڈ اور ہیریٹیج فاؤندیشن کی جمع کردہ رقوم کے ذریعے پورے کیے گئے۔ منصوبے میں گنبد والی تین عمارتوں کی مرمت کا کام شامل ہے جو کسی زمانے میں گودام کا کام انجام دیتی تھیں لیکن اب کافی مخدوش حالت میں تھیں۔ ایک کا گنبد مکمل طور پر ٹوٹ چکا تھا جبکہ باتی دو میں وقت اور ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی تھں۔ ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان نے ان عمارتوں کو مرمت کے بعد قابل استعمال بنا کر ان کو مزید نقصان سے بچالیا ہے

The bamboo dome

یہ منصوبہ ہیریٹیج فاؤندیشن آف پاکاستان نے خاص طور پر تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل حالت میں واپس لانے کے لیے تیار کیا ہے جسے لاری ایمرجنسی پریوینٹو انٹروینشن کانام دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا آغاز جنوری ۲۰۱۶ میں کیا گیا تھا جسے ستمبر ۲۰۱۶ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ہیریٹیج فاؤنڈ یشن آف پاکستان ۱۹۸۰ سے پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ فاونڈیشن کے حالیہ منصوبوں میں مکلی، کوٹ دیجی اور شانگلہ کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے