جہلم: پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کے سابق شوہر چوہدری شکیل نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دوپٹے سے گلا دبا کر اسے قتل کیا۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دوران تفتیش سامعہ کے سابق شوہر چوہدری شکیل نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے دوپٹے سے گلا دبا کر سامعہ کو قتل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوہدری شکیل نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر سامعہ کو قتل کیا، دوپٹے سے سامعہ کا گلا دبا کر اسے قتل کیا
[pullquote]مقتولہ کے والد چوہدری شاہد کا کہنا ہے کہ سامعہ نے ہماری مرضی کے بغیر شادی کی تھی اس لئے اسے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔
[/pullquote]
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے چوہدری شکیل کو گرفتار کر کے عدالت سے 4 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے سامعہ قتل کیس میں مقتولہ کے والد چوہدری شاہد اور کزن کو بھی 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔