آرمی چیف سے وزیرداخلہ ،شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات

راولپنڈی میں آرمی چیف سے وزیرداخلہ چودھری نثار،شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی سلامتی کےمنافی سٹوری پربریف کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومتی وفد نے آرمی چیف کو 6 اکتوبر کی قومی سلامتی کے منافی سٹوری پر بریف کیا،اورتحقیقات میں پیشرفت اور سفارشات سےآگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی یہ ملاقات شام کو آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ہوئی۔

[pullquote]پولیس، ایف سی نےعمران اور شیخ رشید کی رہائش گاہ کو گھیر لیا[/pullquote]

پولیس اورایف سی نےعمران خان اور شیخ رشید کی رہائش گاہ کو گھیر لیا ہے، جسے نظر بندی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نظربندی کے احکامات جاری نہیں کیے گئے صرف سیکیورٹی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حکومت نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور قانون پوری قوت سے حرکت میں آرہا ہے۔

[pullquote]اسلام آباد لاک ڈاون کے بجائے صرف احتجاج کا اعلان، شاہ محمود[/pullquote]

کارکنوں پر کریک ڈاون کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد لاک ڈاون کرنے کے بجائے صرف احتجاج کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہروقت نظر ثانی کی گنجائش ہوتی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی لوگ ہیں زبردستی کر ہی نہیں سکتے۔ کم از کم وہ کسی زبردستی کے حق میں نہیں ہیں ،اور جمہوری ذہن رکھنے والے شخص ہیں ۔ اس دائرے میں رہ کر ہی تحریک آگے بڑھا سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے