جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی،سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روایتی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے سپرد کی۔

پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کی اہم تقریب جی ایچ کیو سے متصل آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیوں کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔

تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ ، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔

پاک فوج کی تبدیلی کمان کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، غیر ملکی سفارت کاراور سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے دستے اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچ رجمنٹ کے دستے نے سلامی پیش کی ۔ نئے فوجی سربراہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔

قبل ازیںتقریب میں اعزازی لیفٹیننٹ غلام علی کی قیادت میں ملٹری بینڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائی جبکہ اعزازی گارڈ کے دستے کی قیادت میجر حارث اسلم نے کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے