جموں میں فوجی کیمپ پر حملہ 7 افراد ہلاک اور 9 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے نگروٹہ میںبھارتی فوج کی شمالی ہیڈکوارٹرز کے نزدیک کیمپپر پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں میجر سمیت 2 افسر اور 5 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں،جوابی کاروائی میں 4 مسلح افراد بھی مارے گئے.

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ آور صبح 5 بجے بھارتی فوج کی 166 فیلڈ رجمنٹ کیمپ میں داخل ہوئے اور اندھا دُمند فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے.جس سے 2 افسران سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے،تاہم سخت سیکورٹی کے باوجود حملہ آوروں کا کیمپ تک رسائی ہونے پر تحقیق ہوگی.

بی بی سی کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھارتی فوجی کیمپ پر اپنی نوعیت کا تیسرا بڑاحملہ ہے.جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حملہ آور عام شہریوں کو نہیں بلکہ صرف فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں.

گزشتہ روز کے حملے میں مسلح افراد دستی بمب پھینکتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے 2 ایسی عمارتوں تک پہنچ گئے ،جہاں فوجی افسران کی فیملی رہائشیں تھیں.حملہ آوروں نے وہاں موجود 12 فوجیوں 2 عورتوں اور 2 بچوں کو یرغمال بنالیا.تاہم بھارتی فوج کاکہنا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم اس آپریشن میں 1 افسر اور 2 اہلکار مارے گئے،اور تمام مسلح افراد کو ماردیا گیا ہے.

دوسرا حملہ سامبہ سیکٹر میں ہوا جہاں مسلح افراد نے بی ایس ایف قافلے پر حملہ کیا جس میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا انسپیکٹر جنرل اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں .جبکہ بھارتی باردر سیکورٹی فورس کا کہنا ہے کہ جوابی کاروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے