وزیراعظم نوازشریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا ہے اور صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی انہیں دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے، جہاں آناپسند کروں گا۔
انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے یہ بھی کہا کہ آپ جب چاہیں مجھے فون کر سکتے ہیں، تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں