میاں صاحب ہمارے مطالبات مان لو،اگر سڑکوں پر نکلے تو دما دم مست قلندرہوگا. بلاول

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے 49 یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ میں اپنے چار مطالبات پھر سے دھراتاہوں.میاں صاحب کو مطالبات ماننے ہوں گے ورنہ 27 دسمبر زیادہ دور نہیں.ہمارے مطالبات مان لیں ،ہمیں مجبور نہ کیا جائے اگر ہم سڑکوں پر نکل آئے تو پورا پاکستان سڑکوں پر نکل آئے گا.تو پھر آپکو لگ پتہ جائے گا.

ہم سب مل کر تخت رائیونڈ کی آمریت کو مل کر گرایئں گے،اور جب بھٹو کی زنجیر بن جائے گی توشیر بلی بن کر بھاگنے کی کوشش کرے گا.مگر واضع رہے اس مرتبہ ہم بھاگنے نہیں دیں گے.

بینظر کا فرزند اگلے عام انتخاب میں حصہ لے گا اور دھاندلی نہیں ہونے دے گا.پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی.ہم ایک نیا ایجنڈا نیا منشور لے کر آئیں گےجو پاکستان کے لئے پریکٹیکل پروگریسو پلیٹ فارم مہیا کرے گا.معشت،خارجہ پالیسی،انصاف کے نظام میں اصطلاحات لے کر آئیں گے.پورے ملک میں مساوات کا نظام لے کر آئیں گے.

پیپلز پارٹی کا جنم لاہور میں ہوا،اس لیے انقلاب کے لیے لاہور کو چنا ہے لاہور سے پیار ہےبی بی شہید کا بھی لاہور میں شاندار استقبال کیا گیا تھا.زولفقارعلی بھٹو کو اس شہر نے پیار دیاآج کا یوم تحسیس جہانگیر بدر کے نام کرتے ہیں.

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بینظر بھٹو کے ساتھ عوام کا سمندر ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی کسی چوک یا چوراہے پر دہرنا نہیں دیا.انہوں نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی اور نہ کبھی کسی ریاستی ادارے پر حملہ کیا.وہ ایک عظیم سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم لیڈر تھیں.

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر دور میں نیا جنم ہواہے لیکن ہر جنم میں پہلے سے زیادہ ابھر کر آئی ہے.آج بھی پیپلز پارٹی کا جنم ہو رہا ہے.اور اب انقلاب لا ئے گی.

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اب شہباز شریف کی شو بازیاں نہیں چلیں گی اور کپتان کی پھرتیاں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں.(ن) لیگ گندگی برگیڈ کے زریعے کچرا اچھال رہی ہے ،ابھی بلاول لاہور پہنچاہی ہے اور وزارتیں بانٹنا شروع کر دی گئی ہیں 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی.

مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب جاگے گا تو پوراپاکستان جاگے گا.ندیم اضل چن کا کہنا تھا کہ ہمیں ماننا ہو گا کہ ہم سے کچھ غلطیاں ہوئیں ہیں.

تقریب میں خورشید شاہ،مراد علی شاہ،فریال تالپور،اعتزاز احسن سید یوسف رضاگیلانی.راجہ پرویز اشرف.رحمان ملک اور دیگر قائدین شامل ہوئے.

رحمن ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضیاء الحق سے لے کر آج تک ہر ایک نے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوشش کی ہے.آنے والے چند ہفتوں میں پیپلز پارٹی مخالفین کو سرپرائز دے گی.اور انشاءاللہ 2018 کے الیکشن میں بلاول وزیراعظم بنیں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے