پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آج دیا جانے والا افطار ڈنر محض پیپلز پارٹی کے اتحادیوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر میں صرف پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ق لیگ، اے این پی اور بی این پی کے رہنما شریک ہوں گے.
آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
سابق صدر آصف علی زرداری فوج پر کڑی تنقید کے بعد سیاسی تنہائی کا شکار ہو گئے ہیں.
پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے طے شدہ ملاقات سے انکار کر دیا ۔ عمران خان نے بھی صدر زرداری کے افطار ڈنر سے معذرت کر لی ۔