اس سال فطرانے کا نصاب

hgfd2

علماء کے مطابق

اس سال فطرہ واجب فی کس گندم کے اعتبار سے100،

جو کے اعتبار سے 175،

کھجور کے اعتبار سے 425

اور کشمش کے اعتبار سے 1260روپے بنتی ہے،

روزے کیطرح زکو اة ، صدقات واجبہ اورنفلی صدقات کابھی زیادہ سے زیادہ اہتمام کرناچاہئے۔ صدقات واجبہ میں خیال رہے کہ اس کی ادائیگی کے ساتھ مستحق تک پہنچانابھی فرض ہے۔

صدقہ فطر / فطرانہ کے مصارِف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں، یعنی جن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں اُنہیں صدقہ فطر بھی دے سکتے ہیں اور جنہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے اُنہیں فطرانہ بھی نہیں دے سکتے۔

مصارِف میں سے بہتر یہی ہے کہ فقراء و مساکین کو ترجیح دی جائے۔

اِس لیے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِرشاد ہے :

أغْنُوْهُمْ فِیْ هَذَا الْيَوْمِ.

فطرانہ عید کی نماز سے پہلے ادا کرنا واجب ہے ۔ جو شخص عید کی صبح انتقال کرے ،اس کے ورثاٗ کو چاہیے کہ اس کے ترکے میں سے فطرانہ ادا کریں ۔ فطرانہ ادا کرنے کا بہترین موقع یہ ہے کہ اوائل رمضان میں ہی ادا کر دیا جائے تا کہ مستحق لوگ اپنے لیے کچھ بندو بست کر سکیں ۔

’’اس دن مساکین کو (سوال سے) بے نیاز کر دو۔‘‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے