سپیکر صاحب : اسمبلی کا ائیر کنڈیشن بند کریں

53f720e372e45

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ  نے بجٹ اجلاس کے دوران کہا ہے کہ حکومت یقین دہانیوں کے باوجود بجلی فراہمی میں ناکام ہو گئی،، تمام اپوزیشن جماعتیں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں لوڈشیڈنگ پرعوامی احتجاج جائزہے،، حکومتی ترجیحات میں عوام نہیں بلکہ چند خاص منصوبے ہیں جن سے واہ واہ کرانا مقصود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا کہ وزیراعظم اوروزیرپانی وبجلی کی بار بار یقین دہانی کے بعد بھی رمضان میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔حکومت بجلی فراہمی میں نا کام ہو چکی ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،،، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بجٹ منظور ہو،،،، تاہم موجودہ صورتحال میں بجٹ کو مسترد کیا ہے کیونکہ یہ عوام دوست نہیں ہے،،، لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ مر رہے ہیں،،،،

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا ہے،،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گرمی کی وجہ سے 150 کے قریب اموات ہوئیں،،، تھرپار کر جیسے علاقوں سے فون آیا ہے کہ وہاں پر سولہ جون سے بجلی بند ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لائن لاسز میں کوئی کمی آئی ہے اور ناں ہی بجلی چوری روکی گئی،،، ریٹ دوگنا کر دئیے گئے ہیں، عوام کا احتجاج برحق ہے، کیونکہ حکومت کا رویہ منفی ہے، حکومت کی ترجیحات میں عوام نہیں ہے، بلکہ چند منصوبے ہیں جن سے وہ واہ واہ کرانا چاہتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشورہ دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو ختم کر دیں اور سارے فنڈز بجلی پر خرچ کیے جائے،، اسپیکر صاحب رولنگ دیں آج ایوان کا اجلاس بغیر اے سی کے چلائیں،،، شیخ رشید نے تجویز دی کہ وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں الیکٹرسٹی کونسل تشکیل دی جائے جس میں ماہر لوگوں کو رکھا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے