کراچی : گرمی نے 370 افراد نگل لیے

زینب شہزادی

کراچی

girls32738270_20137217145

کراچی …..کراچی میں تین دن کے دوران گرمی اور لو لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 370ہوگئی ہے۔

کراچی میں شدید گری کی لہر کا شکار ہوکر جاںبحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

حکام نے135ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔3 دن میں گرمی اور لو لگنے کے واقعات میں 370 سے زائد افراد جان گنوابیٹھے ۔

آج ہی آج میں جناح اسپتال میں 35،سول اسپتال میں 27 جبکہ عباسی شہید اسپتال میں 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ لیاری جنرل اسپتال اور سندھ گورنمنٹ اسپتالوں میں بھی لاشیں منتقل کی گئی ہیں ۔

ایدھی کے سرد خانے بھی لاشیں لائی جارہی ہیں تاہم مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے