انسانی تاریخ کا امیر ترین شخص

میاں حامد

ss

۔ ۔ ۔ ۔

شمالی افریقہ کے ملک ‘مالی’ پر 1312-1337 تک حکومت کرنے والا ‘منسا موسٰی’ انسانی تاریخ کا امیر ترین شخص گزرا ہے،ایک اندازے کے مطابق اس کے اثاثوں کی موجودہ دور میں مالیت چار سو ارب ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

اس نے یہ دولت سونے،نمک اور اس دور کی اہم تجاری گزرگاہوں کا کنٹرول حاصل کر کےبنائی۔

یاد رہے کہ مالی اس وقت دنیا کی ضرورت کا آدھا سونا پیدا کرتا تھا اپنی بے پناہ دولت کی بنا پر اسکو ‘بادشاہوں کا بادشاہ’ بھی کہا جاتا ہے۔

اسکی سلطنت وسطی ‘نائیجر’ سے لیکر شمال میں نمک پیدا کرنےوالے عظیم صحرا جبکہ مشرق میں ‘ہاس لینڈ’ سے ہوتی ہوئی ‘مغربی سوڈان’ تک پھیلی ہوئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ سال 1324 میں وہ حج کے سفر پر روانہ ہوا جو کہ پورا سال جاری رہا اور اس نے تین ہزار میل کا سفر اپنے لاتعداد ملازمین کی معیت میں اونٹوں پر طے کیا ۔

وہ اپنے ساتھ سونے سے بھرے تھیلے(کچھ لوگوں کے مطابق 13 ٹن سونا) لیکر گیا تھا اور پورا راستہ وہ یہ سونا لوگوں میں بانٹتا گیا ۔

کہاجاتا ہے کہ اس نے اسقدر سونا بانٹا کہ ایک مدت تک مکہ،مدینہ اور قاہرہ میں سونا انتہائی کم قیمت پر فروخت ہوتا رہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے