لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے داماد کو لاہور سے اٹھا لیا گیا ۔

نشاط حسن 

لاہور

DSC00698

سلمان شاہد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کے وکیل ہیں اور پنجاب یونی ورسٹی سے انگش لٹریچر میں ماسٹر کر رہے ہیں ۔ وہ مولانا عبدالعزیز کی بڑی صاحبزادی کے شوہر ہیں ۔

منگل کی شب ساڑھے بارہ بجے تقریبا 13 مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے ۔

انہوں نے پورے گھر کی تلاشی لی اور جاتے ہوئے سلمان شاہد ایڈوکیٹ کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔

سلمان شاہد ایڈوکیٹ کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں ۔

مقامی تھانہ بھی اس صورتحال سے لاعلم ہے ۔

دوسری جانب سلمان شاہد ایڈوکیٹ کی خوشدامن ام حسان نے آئی بی سی اردو سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ سلمان شاہد کا کسی مذہبی تنظیم یا سر گرمی سے کوئی تعلق نہیں ۔

۱۱

انہوں نے مطالبہ کیا سلمان کو فی الفور بازیاب کرایا جائے ۔

ام حسان نے سلمان شاہد ایڈوکیٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی ۔

سلمان شاہد کی بازیابی کے لیے جامعہ حفصہ کی طالبات نے لال مسجد کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا ۔

۱۲

ام حسان کا کہنا ہے کہ اگر سلمان شاہد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو مستقل دھرنا دیں گے اور حالات کی ذمہ داری چودھری نثار ،نواز شریف اور شہباز شریف پر ہوگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے