جی میل نے ای میل واپس لینے کا آپشن متعارف کرادیا

رابعہ سید

اسلام آباد

. . . .

19693_844434968938042_6610540489320518568_n

اکثرلوگ جلد بازی میں یا پھر جذبات میں ای میل کے ذریعے کسی کا پیغام کسی کو بھیج دیتے ہیں جس کے بعد عموماً یہی سوچتے ہیں کہ کاش ایسا کوئی آپشن ہوتا جس کے ذریعے اس پیغام کو واپس لایا جاسکتا لیکن اب اس حوالے سے پریشان ہونے کا وقت ختم ہوگیا ہے کیونکہ جی میل نے ’’ان سینڈ‘‘ نامی بٹن کےنام سے ایسا فنکشن متعارف کرادیا ہے جو آپ کو ایک مخصوص وقت میں ای میل واپس لینے کی مہلت فراہم کرے گا۔

جب آپ ای میل لکھنے کے بعد سینڈ کا بٹن دبا کراس کے مطلوبہ شخص کی طرف روانہ کردیں گے تو آپ کی اسکرین کے بالکل اوپر ایک ’’ان سینڈ‘‘ بٹن جگمگاتا نظرآنا شروع ہوجائے گا جو آپ کو 10 سے 30 سیکنڈ کا وقت دے گا جس میں اس ای میل کو واپس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کریں گے لیکن یاد رہے کہ یہ انتہائی مختصر ٹائم ختم ہوتے ہی آپ کے پاس ای میل واپس لانے کا آپشن ختم ہوجائے گا۔

گوگل کا اس نئے فنکشن سے متعلق کہنا ہے کہ جی میل کے ان بکس میں ’’انڈوبٹن‘‘ کا اضافہ کردیا گیا ہے یہ بٹن جی میل صارفین کو سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے ادارے کے تبدیل ہونے پر اپنی بھیجی گئی ای میل کو منسوخ کردیں۔ یہ فیچر جنرل ٹیب پر بھی جی میل سیٹنگ سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے