چائنہ کے مسلمانوں کے لیے روزے رکھنے پر پابندی بین الاقوامی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے،چائنہ مسلمانوں کے مذہبی تشخص کو مجروح کرنے سے گریز کرے ،چائنہ کے مسلمانوں پر نارواپابندیوں کی اطلاعات پوری پاکستانی قوم کے لیے تشویشناک ہیں ،چائنہ مذہبی معاملات میں انتہاپسندانہ طرز عمل سے گریز کرے.
ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ترجمان مولانا عبدالقدوس محمدی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ چائنہ میں مسلمانوں پر نارواپابندیوں کی جو افسوسناک اطلاعات سامنے آرہی ہیں وہ پوری پاکستانی قوم کے لیے تشویش کا باعث ہیں ۔پاکستان کے عوام پاک چائنہ دوستی کا دم بھرتے ہیں لیکن اس قسم کی اطلاعات سے پوری قوم کو قلبی دلی دکھ ہوا ہے۔
مولانا محمدی نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستانی قوم اور مذہبی طبقات کے جذبات سے چائنہ حکومت کو آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی اس کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے ۔
میڈیاسنٹر
وفاق المدارس العربیہ پاکستان