افغان طالبان کو بتا دیا ہے کہ پاکستان انکی مسلح جدوجہد کا حامی نہیں

زارا قاضی 

اسلام آباد

Ministry-of-Foreign-Affairs

۔ ۔ ۔ ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اجلاس چیئرمین نزہت صادق کی زیر صدرات ہوا

اجلاس  میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کر دیا کہ پاکستان انکی مسلح جدوجہد کا حامی نہیں

افغان طالبان کو صدر اشرف غنی کی حکومت تسلیم کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونا ہوگا۔۔ اعزاز چوہدری نےکا کہنا تھا امید ہےافغان حکومت کارروائی ملا فضل اللہ سمیت تمام اینٹی پاکستان عناصر کیخلاف کریگی۔۔

بی بی سی کی رپورٹ سے متعلق سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سلسلے میں ابھی مکمل معلومات نہیں آئیں۔۔داخلی ادارے معاملات دیکھ رہے ہیں۔۔۔

بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو پاکستان سفارتی بین الاقوامی سطح پر معاملہ اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔۔۔

اعزاز چوہدری نے کہا بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تھا ہی ساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان توڑنے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔۔

سیکرٹری خآرجہ کا کہنا تھا وزارت خارجہ کا سالانہ بجٹ چودہ ارب روپے ہے۔۔ جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کا سالانہ بجٹ ایک ارب ڈالر ہے۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے