جاوید شیخ کی نئی فلم وجود

جاوید شیخ فلمز کی جانب سے ان کی نئی متوقع فلم ’وجود‘ کی کاسٹ کی ملاقات کا اہتمام کراچی کے اوشن مال میں کیا گیا جس میں میڈیا کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض جاوید شیخ نے خود انجام دیے۔

IMG-20170206-WA0012

وجود کی کاسٹ میں نئے اداکاروں کے ساتھ پاکستانی فلمی صنعت کے دو نامور لیجنڈ اداکار ندیم بیگ ار شاہد بھی شامل ہیں۔ فلم کے مرکزی
اداکاروں میں دانش تیمور، علی سلیم، پاکستانی فیشن انڈسٹری کا روشن نام فریحہ الطاف ار بھارتی ٹلیویژن کی اداکارہ ادیتی سنگھ شامل ہیں۔
فلم کے ہدایت کار جاوید شیخ ہیں جو نو سال کے طویل عرصے بعد ایک بار بھر ڈائرکٹر کی کرسی پر بر اجمان ہوں گے۔

IMG-20170206-WA0008

اس موقع پر جاوید شیخ ے کہا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے بڑے پردے پر واپسی کی کتنی خوشی ہورہی ہے۔ اس فلم کے سکرپٹ سے لے کر موسیقی تک ہرپہلو میرے دل کے قریب ہے۔

IMG-20170206-WA0019

فلم کی شوٹنگ اس ماہ کراچی میں شروع ہوچکی ہے جبکہ دوسرا مرحلہ اس سال کے آخر میں ترکی کے شہر انتالیہ میں پورا کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے