حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب

untitled1

 

وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیِ نامزد کر دیا جس کے بعد وہ گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہو گئے ۔ ۔

وزیراعظم نوازشریف نے انکی حلف بردار تقریب میں شرکت کیلئے گلگت جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ نہیں جاسکے

پارٹی نے کہاکہ کہ گلگت بلتستان کی کابینہ کا اعلان کچھ روز بعد کردیا جائے گا،،

وزیراعظم نے نو منتخب ارکان فدامحمدناشاد اور جعفراللہ کو قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی ہے

حافظ حفیظ الرحمان عالم دین ہیں ۔ انہوں نے  گلگت بلتستان کی سیاست اور مذہبی حساسیت  میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انہوں نے شاندار کر دار ادا کیا ۔

آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور اسے قانونی حقوق دلانے کے لیے پارلیمان کی مشاورت سے جدو جہد کریں گے ۔

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے نتیجے میں شیعہ سنی ،اسماعیلی اور نور بخشی  مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ۔ اس سے پہلے شیعہ پیپلز پارٹی کوجبکہ سنی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے تھے ۔

گلگت بلتستان فرقہ وارانہ حوالے سے انتہائی حساس علاقہ ہے تاہم باشعور عوام نے اس شناخت کو ترک کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہار موجودہ انتخابات میں سامنے آیا ہے ۔

گلگت بلتستان میں کئی فرقہ وارانہ جماعتیں بھی حصہ لے رہی تھیں تاہم عوام نے انہیں مسترد کیا یا بہت کم ووٹوں وہ چند نشستیں جیت سکیں ۔

انتخابات کو غیر فرقہ وارانہ بنانے میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمان کا کردار انتہائی اہم ہے جنہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں ماحول کو فرقہ وارانہ بنانے کے حوصلہ شکنی کی ۔

گلگت بلتستان میں غیر فرقہ وارانہ انتخابات وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمان کو مبارک دی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے