ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس جاری

images (1)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقامی وکیل کے اغواء کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور سکریٹری دفاع کو نوٹس جاری کردیے، عدالت میں جوابدہی کے لئے سنئیر افسران مقرر کرنے کی ہدایت۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے حماد عدنان ایڈوکیٹ اغوا کے مقدمہ کی سماعت کی،

آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ مقامی وکیل کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈی جی آئی ایس آئی اور سکریٹری دفاع کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں جوابدہی کے لئے سنئیر افسران مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

عدالت نے مغوی وکیل کو 3 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے