وائٹ گولڈ اور 910ہیروں سے مزین انڈہ

انڈہ وہ بھی اتنا مہنگا!! لندن میں سونے اور ہیروں سے مزین مہنگا ترین انڈہ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت 2لاکھ 15ہزار پاؤنڈز ہے۔

ایسٹر کے آمد کے موقع پر پیش کئے گئے اس مہنگے ترین انڈے کو 18قیراط وائٹ گولڈ سے تیار کیا گیا ہے، جسے ایک نہ دو پورے 910ہیروں سے سجایا گیا ہے ۔

لندن کی جیولری برانڈ اورVeryFirstToنامی لگژری برانڈ ویب سائٹ کے باہمی اشتراک سے پیش کئے گئے اس سونے کے انڈے کو اس انداز میں بنایا گیا ہےکہ لاکٹ کی طرح کھل کر فوٹو فریم بن جاتا ہے، جس میں آپ اپنی تصویر لگا سکتے ہیں۔

واضح رہے اس مہنگے ترین انڈے کی قیمت برطانیہ میں ایک گھر خریدنے کے برابر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے